ضلعی انتظامیہ کو گرانفروشی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بجلی گیس کے بل غریب عوام کے لئے موت کا پروانہ بنتے جارہے ہیں تو دوسری طرف مہنگائی نے عوام کا الگ کچومر نکال رکھاہے ۔رمضان مبارک کے شروع ہوتے ہی منافع خور مافیا نے من مرضی سے پھلوں ‘ سبزیوں سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کرکے روزہ دار وں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔ انتظامی کی طرف سے چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مار رہے ہیں جبکہ مہنگائی کا اصل موجب بننے والے بڑے بڑے تاجر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہیں صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا بھی کوئی وجود نظر نہیں آرہا ہے ۔ صوبائی حکومت ‘ کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر کو سنجیدگی سے سختی سے نوٹس لینا چاہئے ۔بڑے بڑے ذخیرہ اندوزوں ‘ ملاوٹ مافیا سمیت گرانفروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ یہ ایکشن رمضان المبارک تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ عام دنوں میں بھی اس کارروائی کو جاری رکھنا ہو گا تاکہ عوام معیاری اور سستی اشیائے سے مستفید ہوتے رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں