ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کی زیر صدار ت اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرہ ملک اصغر، سپرو ا ئز ر ہاکی سٹیڈیم اور رجسٹرڈ ہاکی کلب ممبران نے شرکت کی۔ شرکا نے مسائل کی نشاند ہی کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ضلعی انتظامیہ نے یقین دلایا کہ ہاکی سٹیڈیم کی بہتری اور ہاکی کلبز کے مسائل کے حل کے لئیعملی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑ ی بہتر سہولیات کیساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں