ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمر نے کہا کہ ناجائز منافع خور مافیا دونو ں ہاتھوں سے غر یبو ں کو لوٹ رہے ہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں اور نہ ہی اعلی عدلیہ کو ئی نوٹس لے رہی ہے صوبائی حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے معاشرے کے نادار اور محروم طبقات کی غربت کا حکومت کوکوئی احساس نہیںکمر توڑ مہنگائی اور یوٹلیٹی بلوں نے حکومتی دعوے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے کافی ہیں ہائے مار گئی مہنگائی کی دوہائی فیصل آباد سمیت پورے ملک میں گونج رہی ہے خدا کیلئے حکمرانوں! عوام پر کچھ تو رحم کرو گھی اور کوکنگ آئل،گھی کے ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ انڈے مچھلی کا گوشت، ایل پی جی گیس، خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بلاجواز مصنوعی اضافہ جاری ہے جسے کوئی پوچھنے والا ہے مصنوعی مہنگائی کی آڑ میں اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں روزبروز اضافہ ہورہاہے نہ مہنگائی میں کوئی کمی آئی نہ ہی غریب آدمی کو کوئی معاشی ریلیف ملا پہلے بجلی کے بل دن کے وقت تارے دکھا رہے تھے اب سوئی گیس کے بل غریبوں کے گھروں میں رات دن کی نیند اڑا رہے ہیں رخسانہ قمرنے کہاکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 600 روپے تک پہنچ گئی، جس میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ عام کمپنی کا گھی جو کہ 390سے 450 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اس کی بھی قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں