13

ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے ڈویژنل جنر ل سیکرٹری لال حسین راشد ،سینئر نائب صدر میاں ارشد ندیم سٹی صدر پی ایل بی فیصل آباد رانا منظوراحمد خاں سٹی جنرل سیکرٹر ی پی ایل بی مرزا مظہر حسین مغل نے کہا ہے کہ موجو دہ کمر توڑ مہنگائی میں دھاڑی دار غریب افراد کو بھتہ مافیاسے نجات دلائی جائے انتظامیہ فوری طور پر شہر میں سرگرم بھتہ خوروں کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرے۔ سی سی پی او فیصل آباد، ڈی سی اور پیرا فورس اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دیں اور ان عناصر کیخلا ف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں جو رکشاؤں اور ویگنوں سے زبردستی پیسے وصول کر رہے ہیں۔ رکشہ اور ویگن مالکان پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں مختلف عناصر کی جانب سے بھتہ وصولی انتہائی قابلِ افسوس اور غیر قانونی عمل ہے۔ انتظامیہ صرف اعلانات تک محدود نہ رہے بلکہ میدانِ عمل میں واضح نتائج سامنے لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں