ضلعی انتظامیہ گرانفروشی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق ایم پی اے نور النسا ملک نے کہاکہ عید سعید کے بابرکت آمد سے پہلے ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ بری طر ح ناکام ہو چکی ہے ماہ صیام سے ہی اشیائے خور دو نوش اور کھجور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ افسوس ناک ہی نہیں قابل مزمت بھی ہے ،فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع سمیت چھوٹی تحصیلوں میں خود ساختہ بے پناہ مہنگائی نے عام آدمی کے ہو ش اڑا کے رکھ دیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن اور صرف اخباری خبروں تک ہی محدود ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں نے کہا ہے کہ مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کیساتھ ساتھ حکومت کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں