ضلعی اپولیس شعبہ پوسٹ مارٹم سے نامعلوم نعشیں اٹھانے سے گریزاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس مارچری یونٹ سے نامعلوم افراد کی نعشیں اٹھانے سے گریزاں’ گلی سڑی ڈیڈباڈی سے اُٹھنے والی تعفن نے مارچری یونٹ میں سانس لینا دوبھر کر دیا، ڈاکٹرز’ عملہ اور آنے والے افراد شدید پریشان۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس افسران مختلف علاقوں سے ملنے والے نامعلوم نشئی اور دیگر کی نعشیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور کئی کئی روز تک نعشیں واپس لینے نہیں آتے۔ نامعلوم افراد کی نعشوں کی وجہ سے حادثات’ قتل وغارت میں مارے جانیوالے افراد کی نعشوں کو رکھنے میں بھی شدید دشواری پیش آتی ہے۔ گزشتہ تین روز سے تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گندے نالے سے ملنے والے نامعلوم شخص کی گلی سڑی ڈیڈباڈی چھوڑ کر چلے گئے، گلی سڑی نعش سے اُٹھنے والے تعفن کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عملہ کا سانس لینا دوبھر کر دیا۔ مارچری یونٹ کے عملہ کا کہنا ہے کہ سرگودھا روڈ پولیس کو کئی دفعہ فون کر کے نعش اٹھانے کا کہا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں