ضلعی بہبود بورڈ نے ماہانہ فنڈز جاری کر دئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے تعلیمی وظائف،میرج اور ڈیتھ گرانٹ کی564درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ 24لاکھ 98ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی وظائف کی 182درخواستوں پر51لاکھ88ہزار روپے میرج گرانٹ کی197درخواستوں پرایک کروڑ 8لاکھ35ہزار روپے اور کفن دفن کی 185درخواستوں پر 64لاکھ 75ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زینب جہانداد نے اجلاس کے دوران عملدرآمد کی منظوری دی۔انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید نے بتایا کہ مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکائونٹس میں منتقل کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہانہ امداد کے 28فریش کیسز بھی منظور کرلئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں