ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کی ماہانہ امدادجاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے ماہانہ امداد کی 1871درخواستوں پر 3 کروڑ93لاکھ10ہزار321روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی امدادی رقم ان کے متعلقہ بینک اکائونٹس میں منتقل کرادی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زینب جہانداد کی زیرنگرانی ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو نمٹا کر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں