ضلعی تنازعات حل کمیٹیوں کے فیصلوں پر عملدرآمد جاری

سرگودہا (بیورو چیف) ضلعی تنازعات حل کمیٹی(ڈی آر سی) کے فیصلوں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایات پر تحصیل سرگودہا میں اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی نگرانی میں مزید تین جائیدادوں کا قبضہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آر سی میں احاطہ نمبر 2 میں واقع ایک مکان کا قبضہ، درخواست گزار عارف ولد اللہ دتہ کے حق میں فیصلہ ہونے پر، فریقِ ثانی توقیر ولد عارف سے واگزار کرا کے اصل مالک کے سپرد کیا گیا۔ اسی طرح بلاک نمبر 2 میں واقع دو دکانوں کا قبضہ ان کی جائز مالکہ بیوہ کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ استقلال آباد میں واقع ایک رہائشی مکان کا قبضہ بھی ڈی آر سی کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ مالک کو دلوا دیا گیا۔ قبضہ حاصل کرنے والے مالکان نے بتایا کہ ان کے مکان، احاطہ اور دکانوں پر طویل عرصے سے کرایہ دار قابض تھے اور معاملات کافی عرصے سے التوا کا شکار تھے۔ ڈی آر سی کے فیصلوں پر پیرا فورس، پولیس اور محکمہ ریونیو کی مدد سے جائیدادیں واگزار کروائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں