ضلعی عدالتوں میں سول ججز کی بھرتی کرنے کیلئے اقدامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی عدالتوں میں 12 لاکھ سے زائد زیر التوا مقدمات نمٹانے کے لیے سول ججز کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔،ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی ، تعلیمی قابلیت بی اے ایل ایل بی اور دو سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلا ء درخواست دینے کے لئے اہل ہوں گے۔مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور تحریری امتحان پاس کرنے والوں کو انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل انٹرویوز لینے والی کمیٹی کی سفارش پر امیدواروں کی تقرر کی منظوری دیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں