فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پرفیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے تھانوں کی پولیس متحرک ہے ۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے،گزشتہ ماہ اکتوبرکے دوران پولیس نے ان متذکرہ بالا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کیے اور بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیا جس کی تفصیل ذیل ہے۔ مختلف تھانوں میں جوا اور پرچی مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں58مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اور174 ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے رجسٹر،تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جوا کا سامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں 349مقدمات درج کئے اور370ملزمان گرفتارکئے گئے283عدد پسٹل،26عدد بندوق،13عدد کلاشنکوف، رائفل 23عدداور سینکڑوں گولیاں ،کارتوس و میگزینیں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران499مقدمات درج کر کیان ملزمان سے منشیات برآمد کی گئیں۔ ملزمان سے 140کلو گرام چرس، 6کلو 726گرام آئس، بھکی 18کلو 800گرام اور 5986لیٹر شراب برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اکتوبرمیں 572اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جن میں 113 اے کیٹگری کیخطرناک جرائم میں ملوث اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ عدالتی مفروران560 کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ ماہ اکتوبرمیں31 گینگ گرفتار کرکے 3 کروڑ 49 لاکھ5 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔جن سے 04عددرکشہ ،140عدد موٹر سائیکلز ،04عدد پنگھے 15عددمویشی برآمد کر لیا ۔جبکہ گینگز کے ملزمان جو چوری ،ڈکیتی ،رابری میں مطلوب تھے۔جبکہ 89ملزمان گرفتار کیے گئے اور اسلحہ کے 34 مقدمات درج کئے گئے ۔ملزمان کے قبضہ سے 27عدد پسٹل 30بور، ریوارور 1عدد اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جا رہا ہے۔ موثر گشت، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹائون کی سطح پر مانیٹرنگ اور , کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مزید سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادعددری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
10