ضلعی پولیس نے رواں سال کارروائیوں میں274گینگز کے714ملزمان گرفتار کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس نے رواں سال کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 274 گینگز کے 714 ملزمان کو گرفتار کر کے 95 کروڑ مالیت کا سامان مسروقہ برآمد کر لیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم اور سنگین مقدمات کے 11000سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال ڈکیتی /رابری معہ قتل کے 36ملزمان گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا جس کی شرع چالان کی 92فیصد رہی۔ ڈکیتی کے 129ملزمان گرفتار ہوئے اور چالان کی شرح 65فیصد رہی۔ دوران راہزنی زخمی کرنے والے 141ملزمان گرفتار ہوئے اور چالان کی شرح 84فیصد رہی۔ رابری میں 7285ملزمان گرفتار ہوئے اور چا لانگ شرح 71فیصد رہی۔ جھپٹے اور چھیننے کی وارداتوں میں 1019ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی چالانگ شرح 59فیصد رہی۔ اسی طرح نقب زنی کے 1489مویشی چوری کے 934ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔ پولیس نے رواں سال 274گینگز کے 714ملزمان کو گرفتارکر کے ان سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ ودیگر سامان برآمد کیا۔ رواں سال گینگز اور ملزمان سے 94کروڑ 80لاکھ سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گشت اورناکہ بندیوں کومزید موثر بنایا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں