ضلعی پولیس ڈکیتی،چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ‘شہری لٹنے پر مجبور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے، آج پھر مزید 39وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں اور شہری کو اغوا کر لیا گیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ گارڈن محلہ کے ناصر نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ن) کواوباش ملزم احمد وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ ذوالفقار کالونی کے اشرف کی بیٹی (الف) کو ملزمان تنویر وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے شاہزیب کی ہمشیرہ (ز) کو ملزمان اویس وغیرہ اور بلوچنی کے علاقہ 94ر۔ب کی شائستہ پروین کا شوہر گھر سے کام پرگیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ حسن پورہ کے قریب گل فراز سے 10ہزار وفون، تاج کالونی میں سعید سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 6ج ب کے قریب عرفان سے سوا لاکھ وفون، ملت ٹائون کے فاروق سے لیپ ٹاپ وفون، ڈرائی پورٹ کے قریب کامران سے نقدی وفون چھین لیا، 23ج ب کے ندیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 148کے جاوید سے 40ہزار روپے وفون چھین لیا، 233ر۔ب کے عبدالحمید کی حویلی سے مویشی چوری، 275ج ب کے خالد سے 55ہزار وفون، جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب اویس سے 5لاکھ وفون، 215ر۔ب کے قریب شازیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، الٰہی آباد کے امتیاز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 79گ ب کے عرفان اسلم سے 50ہزار وفون، پہاڑی گرائونڈ کے قریب غلام جیلانی سے موٹر سائیکل نقدی وفون، امین پارک کی رخسانہ بی بی کے گھر سے سامان چوری، سبزی منڈی جڑانوالہ روڈ پر اسد سے 15ہزار وفون، لاہور روڈ کالٹکس پمپ کے قریب ساہی بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 121گ ب کے الیاس کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، 22گ ب کے ارشد سے50ہزار وفون چھین لیا، 68گ ب کے شیراز الحق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 630گ ب کے عابد سے 89ہزار وفون، 216ر۔ب کے مدثر حسین سے جھپٹا مار کر پرس، 497گ ب کے عدیل سے 10ہزار وفون، 480گ ب کے خرم شہزاد کے ڈیرہ سے بکرے چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سدھو پورہ سے فخر الٰہی’ پیپلز کالونی ڈی گرائونڈ قاسم نسیم، 51ج ب کے بوٹا، فرید چوک میں شاہد محمود، ملت ٹائون کے طاہر جاوید، 233ر۔ب کے عبدالحفیظ ، پریمئر کالونی کے ادریس، پہاڑی گرائونڈ سے نعیم اور دیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں