ضلعی پولیس کا کرایہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن،2262گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رواں سال کے دوران کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2262 کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ دار کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کوائف متعلقہ تھانے میں جمع کروائے۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوائف کے اندراج سے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں کرایہ داروں کے اندراج کیلئے پراپرٹی مالکان کے ذریعے پولیس ایپ ”ٹیننٹ رجسٹریشن” میں اندراج کو یقینی بنائیں۔ مذکورہ ایپ کے ذریعے جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ رواں سال کے دوران ضلعی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 2262 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کیا گیا اور پراپرٹی مالکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی پی او نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کرایہ داروں کے اندراج کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں