ضلعی پولیس کے جرائم کنٹرول کرنے کے دعوے ٹھس،آج پھر62وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو دیکر جبکہ2خواتین 2لڑکو ں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی عارف نے بتایا کہ اوباش ملزم شاہد نے اس کی بیٹی(ح) کو سبز باغ دکھا کر ہوٹل بلا کر بے آبرو کر دیا، نشاط آباد کے علاقہ49ج ب کے ابو سفیان کی اہلیہ (ش)، تھانہ صدر کے علاقہ209ر۔ب کی رخسانہ بی بی نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک کے اکبر علی کا بیٹا احمد علی اور گلستان کالونی کے رفاقت علی کا 7سالہ بیٹا افضال گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا، تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ نور شاہ ولی قبرستان کے قریب صابر سے60ہزار و فون،امین پور بازار کے قریب نادر علی شاہ سے15ہزار و فون، میلاد روڈ پر عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، بی سی ٹاور چوک کے قریب محمد احمد سے سوا لاکھ ،طلائی گھڑی چھین لی، بیس لائن رضا آباد کے ندیم کی دکان سے نقدی ، کریٹ اور بوتلیں چور لے اڑے، سیم نالہ کے قریب وسیم سے30ہزار و فون، ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب احسان سے10ہزار و فون،مدنی چوک کے قریب رمضان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، نعمت کالونی نمبر1کے سلمان مجید کے گھرکے تالے توڑ کر 15تولے زیورات، سامان چوری، سمن آباد کے ندیم اقبال کے گھر سے 16لاکھ کے زیورات، نقدی لوٹ لی،جھمرہ روڈ پر عثمان سے2ہزار و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب ساجد سے سوا لاکھ وفون، 100ج ب کے قریب خورشید سے10ہزار و فون، سرگودھا روڈ میٹرو کے قریب زین سے8ہزار و فون، مکھن والا پل کے قریب نہر سے ایک ہزار وفون، 153ر۔ب کے غلام عباس کے ڈیرہ سے مویشی،بانساں والی گلی کے قریب یاسر علی سے نقدی و فون،ڈی ٹائپ کالونی پل کے قریب زاہد سے15ہزار و فون، کوریاں پل کے قریب محمد اسلام سے جھپٹا مار کر فون، رانا ٹائون کے حسن علی سے نقدی و فون،ستارہ کالونی کے قریب اعظم سے جھپٹا مار کر فون، غلہ منڈی موڑ پر یاسر سے جھپٹا مار کر فون،214ر۔ب کے مبشر حسین سے 18ہزار و فون، 189گ ب کے عدیل سے30ہزار ، 108گ ب کے ندیم سے نقدی و فون،93گ ب کے قربان علی سے نقدی و فون، 65گ ب کے افتخار علی سے موٹر سائیکل، نقدی و فون چھین لیا،129گ ب کے عابد علی سے 10ہزار و فون،452گ ب کے ناصر علی سے7ہزار و فون،39گ ب کے شہامند سے نقدی و فون،396گ ب کے غلام محمد کے گھر کا صفایا،555گ ب کے عبدالرحمن سے نقدی وفون، 468گ ب کے عباس علی سے موٹر سائیکل،440گ ب کے راشد کے گھر سے سامان ، 198گ ب کے اویس کی دکان سے بیٹریاں اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے عبداللہ، سنت پورہ کے بلال، امام بارگاہ چوک سے عابد علی، ڈگلس پورہ کے غلام مرتضیٰ ، نڑوالا چوک سے اویس، دھوبی گھاٹ بنک موڑ سے عرفان علی، بوستان ڈیرہ سے بلال حسین، گٹ والا پارک سے عبداللہ، مدینہ پارک سے راحیل انور، ملت چوک سے آصف، سردار کالونی سے رضوان ،رحمن آباد سے فاروق،61ج ب کے نصیر، الفیاض کالونی سے موسیٰ، رانا چوک سے عرفان، شاہی چوک سے مجیب، ایوب کالونی کے عتیق احمد، ایوب کالونی قبرستان سے بلال، نواز شریف پارک سے عرفان ،محلہ نور پورہ کے عمران انور، مرکزی جناز گاہ جڑانوالہ سے منیر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں