4

ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور ماحول کو آلودہ کرنیوالوں کے خلاف موثر ایکشن کا سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرکے ضلع میں انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں،ممنوعہ مواد بطورایندھن جلانے والے انڈسٹریل یونٹس اور دھواں دینے والی وہیکلز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ محکمانہ ایکشن کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں اس ضمن میں تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ دھواں دینے والی وہیکلز کو تھانوں میں بندکریں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کو جیل کی ہوا کھلائیں جبکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ بھاری جرمانے کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں