ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن ہوگا،ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن جاری ہے اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکی نگرانی میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے میڈیا(ڈیلی بزنس رپورٹ) سے بات چیت کے دوران کہا کہ پختہ اور عارضی تجاوزات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جو بھی ملوث ہونگے ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جائے گی اور عوام کو کہیں بھی تجاوزات نظر نہیں آئیں گی۔ضلع بھر کے تمام شہروںکو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا۔مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن ستھرا پنجاب کے حقیقی مقاصدحاصل کئے جائینگے اور عوام کو صاف ستھرا پنجاب دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں