63

ضلع بھر میں کسی جگہ پر بھی پرائس کنٹرول میکنزم پر نرمی نہ آئے ، ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔ مارکیٹوں وبازاروں میں پھل وسبزیوں،کریانہ کی اشیا،گوشت ودیگر آئٹمز کی قیمتوں کو چیک کریں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ ماڈل بازاروں میں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ پر رعایتی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک روز میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے2935،انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے والے گرانفروشوں اور نرخنامے آوزاں نہ ہونے کی 152 شکایات پردکانداروں کو 1لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ کیا۔دوران چیکنگ 31 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا، یکم مارچ سے اب تک 11لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے جبکہ کل 20975 انسپیکشنز 318 کو گرفتار جبکہ ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی، آخر میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو وائلیشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں