62

ضلع خوشاب میں 215 کلو میٹر لمبی نہروں کی بھل صفائی شروع

سرگودھا( بیوروچیف) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب میں بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔کمشنر سر گودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا ، چیف انجینئر انہار صداقت لطیف اور ایس ای ہائی ویز ارشد منصور کے ہمراہ ون آر خوشاب مائینر نہرکے مقام پر فیتہ کاٹ کر بھل صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ای ایریگیشن حسن مر تجز خان نے بریفنگ میں بتا یا کہ ضلع خوشاب میں 215کلومیٹر طویل 30نہروں کی بھل صفائی کی جا ئے گی اور 59.980لاکھ کیو سک فٹ سے زائد بھل کو نہروں سے نکالا جا ئیگا جس میں ڈیمج پینل ریپئرنگ کا کام بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھل صفائی مہم کو LIMS سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور روزانہ کے کاموں کی رپورٹ بمعہ تصاویر سسٹم پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ بھل صفائی کا کام 31 جنوری تک مکمل کرلیا جائیگا۔اس موقع پرکمشنر محمد اجمل بھٹی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بھل صفائی مہم کا بنیادی مقصد کسانوں کو ٹیل تک نہری پا نی کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کا یہ انقلا بی اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھل صفائی مہم سے نہ صرف علا قہ کا کسان خوشحال ہو گا بلکہ ملک زرعی شعبہ میں خود کفیل ہو گا۔انہوں نے محکمہ آبپا شی کے افسران کو ہدایت کی کہ بھل صفائی مہم کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں