39

ضلع ساہیوال میں قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے لگے

ساہیوال(بیورو چیف) ضلع ساہیوال سمیت قادرآباد بگڑی پل اس کے گردو نوا میں قصاب حضرات لاگر اور بیمار گوشت سیل کرنے لگے اہل علاقہ شدید پریشان اور ڈاکٹرعرفان نوٹوں کی چمک دمک کے آگے بے بس وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور لائیو سٹاک کے ڈاکٹروںکی ملی بھگت سے قادرآباد بگڑی پل اور اس کے گرد و نوا میں لاگر اوربیمار گوشت مہنگے داموں سیل ہونے لگا مختلف جگہ سے بیمار گوشت لا کر سیل کرنے لگے جس سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اور اہل علاقہ شدید پریشان جبکہ متعلقہ ڈاکٹر قصاب حضرات سے مک مکا کر کے اپنا حصہ لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا اہل علاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ قصاب حضرات کے رحم و کرم پر اہل علاقہ کا وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قادرآباد بگڑی پل اور اس کے گرد و نواح میں لاگر اوربیمار گوشت سیل کرنے والے قصاب حضرات کے خلاف قانونی کاروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان کی سرپرستی کرنے والیکرپٹ نااہل اور کرپشن کے تاج بادشاہ ڈاکٹر عرفان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے محکمانہ کاروائی کی جائیاور نوکری سے فارغ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں