ضلع ساہیوال کے68بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا

ساہیوال(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری ہے اور اب تک ضلع کے 74 میں سے68بازار کلیئر کروا لئے گئے ہیں جس دوران213دوکانوں کوسیل بھی کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پختہ تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی مہم میں ضلعی انتظامیہ نے اب تک74میں سے68بازار تجاوزات سے کلیئر کروا لئے ہیں جبکہ باقی بھی مرحلہ وار صاف کرائے جارہے ہیں۔ اسی دوران 3602 شٹرز اور4227پختہ تعمیرات بھی گرائی گئیں جبکہ مزاحمت پر213دوکانوں کو سیل کیا گیا۔ ان بازاروں میں واگزار کرائی گئی سرکاری جگہ کی مارکیٹ ویلیو9ارب34کروڑ روپے سے زائد لگائی گئی ہے۔ تجاوزات کے خلاف اس مہم کی خاص بات بلاتفریق کاروائی ہے جبکہ دیہات میں بھی کاروائیاں کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر86/9Lمیں 3880کنال، چک نمبر94/9Lمیں 100کنال اور چک نمبر27/12Lمیں 29کنال اراضی واگزار کرائی جس کی مالیت کروڑوں روپے لگائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف اس مہم کو جلد مکمل کرکے ملبہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ بازاروں کوصاف کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں