ضلع سرگودھا میں88کروڑ سے94ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائینگی

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں 88 کروڑ روپے تخمینہ کی 94 سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں لوکل گورنمنٹ کی 92 اور ہائی ویز کی دو سکیمیں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کے دو سکولوں کی اپ گریڈیشن اور کالج کی خطرناک عمارت کی از سر نو تعمیر کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین اور اسسٹنٹ کمشنروں کے علاؤہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں نے تجاوزات آپریشن کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا. جبکہ ایکس پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے نہر لوئیر جہلم کے نیچے ڈالے جانے والے نئے سیوریج پائپ لائن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سلانوالی ڈسپوزل سے ایف ایس ڈرین تک 72 انچ پائپ ڈالا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں