ضلع ٹوبہ اور تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

کمالیہ ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اب تک ضلع بھر میں گراں فروشوں کو لاکھوں روپے جرمانہ اور متعدد کو ایف آئی آر کا اندراج کر کے جیلوں میں ڈال چکے ہیں اور یہ کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں تاجر تنظیمیں ایسے تاجروں کی حوصلہ افزائی کریں جو من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہماری ٹیمیں فیلڈ میں ہمہ وقت موجود ہیں شہری اگر کسی جگہ کوئی غیر معیاری چیز فروخت ہوتے ہوئے یا حکومت کے ریٹ سے زیادہ ریٹ پر فروخت ہوتے ہوئے دیکھیں تو فوری ہمارے نوٹس میں لائیں تاکہ ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ پریس کلب کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا پریس کلب کمالیہ کے وفد میں رانا اسرار احمد خان، محمد حسین عابد، ندیم اللہ چوہدری، امجد سعید ،محبوب نذیر، عدنان علی، اور عبداللہ رحمانی شامل تھے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہیں اور ان تجاوزات کو گرانے کے بعد انہیں دوبارہ وہاں تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس کی مانیٹرنگ کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں شہری اجتماعی اور فلاحی کاموں کے لیے مثبت تجاویز ہمیں دیں تاکہ ان تجاویز کی روشنی میں ہم شہریوں کی بہتری کے لیے مزید کام کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں