ضلع ٹوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،دکانداروں کیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف کی زیر نگرانی گوجرہ بازار میں آپریشن کیا گیا ،آپریشن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسرعلی نے بازاروں اور شاہرات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ اس موقع پر متعدد دکانوں کی چیکنگ کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے دکانوں کے مالکان کو اپنی مقررہ حد تک محدود رہتے ہوئے کاروبار کرنے کے احکامات جاری کیے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائیوں کا عندیہ دیا،اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی نے کہا ہے کہ دکانداروں کو بازاروں اور شاہرات پر تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس فعل میں ملوث دکانداروں کے سامان کو قبضہ میں لیتے ہوئے ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو ہر صورت مقررہ حد تک محدود رکھنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں