ضلع چنیوٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث وقاص کو حراست میں لے لیا گیا

چنیوٹ(نامہ نگار)ایف آئی اے کی ضلع چنیوٹ کے اندردبنگ کاروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث چنیوٹی گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا ایف آئی اے نے چناب نگر سے ملزم وقاص ریاض کو حراست میں لے لیااس موقع پر ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے اس سے قبل بھی چنیوٹی گینگ کے 5 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 31 متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑ سے زائد وصول کئے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے۔چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران فیصل آباد زون نے 55 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں