ضلع چنیوٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا

چنیوٹ(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائر کار وسیع کردیا اور شہر کے اندرونی اور قدیم بازاروں سے بھی تجاوزات ختم کرنے کے لیے دن رات آپریشن کو بڑھا دیا دوسری طرف شہر کے داخلی راستہ کچہری روڈ پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال سے ملحقہ دیوار کے ساتھ موجود فٹ پاتھ کو ریڑھی بازار کے لیے مختص کرکے وہاں دوکانیں سجادیں جس کی وجہ سے خوبصورتی تو ہوئی ہے لیکن شہریوں کی طرف سے احتجاج بھی سامنے آیا ہے شہری کہتے ہیں کہ مہذب معاشرے اور اصولی طور پر فٹ پاتھ پیدل چلنے والو ں کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن یہاں بجائے فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کے انہیں قانونی شکل دی جارہی ہے جو سراسر غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میڈم مریم نواز شریف،چیف سیکریٹری پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق، کمشنر فیصل آباد اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فٹ پاتھوں سے ریڑھی بازار کو ختم کروایا جائے اورریڑھی بازاروں کے لیے کوئی اور جگہ مختص کی جائے تاکہ پیدل چلنے والوں کے حقوق پامال نہ ہوں یاد رہے دو یوم روزانہ کی بنیاد پر کچہری روڈ پر راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں