ضلع چنیوٹ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی سب انسپکٹر کلیم اللہ، اے ایس آئی زوارحسین قمر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محلہ دلخوشاب سے خاتون منشیات فروش ملزمہ(ص)کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزمہ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1100گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار منشیات فروش ملزمہ کیخلا ف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں