34

ضلع چنیوٹ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 583 گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے، گرانفروشوں کے خلاف ایکشن سے صارفین کو ریلیف مل رہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں وبازاروں میں پھل وسبزیوں،کریانہ کی اشیائ، گوشت ودیگر آئٹمز کی قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران ماڈل بازارمیں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ پر رعایتی اشیاء کی دستیابی اور معیار کو یقینی بنارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایک روز میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے2073،انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے والے گرانفروشوں اور نرخنامے آوزاں نہ ہونے کی 66 شکایات پردکانداروں کو 1لاکھ روپے جرمانہ کیا۔سخت وائلیشن پر 24 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یکم مارچ سے اب تک23لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے جبکہ کل 47387 انسپیکشنزکے دوران 1506وائلیشن پر 583 کو گرفتار جبکہ ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی، آخر میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو وائلیشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں