15

ضلع چنیوٹ میں 5سال تک کی عمر کے 2لاکھ 91 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

چنیوٹ(نامہ نگار)والدین اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں،یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کی، ڈپٹی کمشنر نے چھوٹے بچوں کو پولیو ویکیسن پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا،اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کوہلی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل، ایم ایس ڈاکٹر محمد احمد خان، عالمی اداراہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر عمیر اسلم و دیگر ڈاکٹرز و سٹاف بھی موجود تھا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 27نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ضلع چنیوٹ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ91 ہزار 119 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔ اس ضمن میں تمام ترضروری انتظامات کو مکمل ہیں،انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ گذشتہ کمزوریوں و خامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے، ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے مزید کہا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے جسکے لیے متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے گئے ہیں، انہوں نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان بچوں کا بلکہ پورے ملک کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں