ضلع کچہری ،سیشن کورٹس اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقہ ضلع کچہری’ سیشن کورٹس اور اس کے اردگرد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضا فہ’ روزانہ کی بنیاد پر موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، پولیس موٹرسائیکل چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق محلہ پنج پیر جھنگ روڈ کے رہائشی سابق چیئرمین میاں ساجد حسین انجم کا بیٹا ضیاء الحق ساجد ایڈووکیٹ ضلع کچہری آیا تو اس نے اپنا موٹرسائیکل سرکلر روڈ گیٹ نمبر6 پارکنگ میں کھڑا کر کے دفتر چلا گیا جب وہ واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی، جسے نامعلوم چور لے گئے۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹس’ ضلع کچہری اور اس کے اردگرد روزانہ کی بنیاد پر موٹرسائیکل چوری ہو رہے ہیں۔ پولیس موٹرسائیکل چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جبکہ سیف سٹی کیمرے بھی موٹرسائیکل چوری کی نشاندہی کرنے میں کارگر ثابت نہ ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں