ضلع کچہری میں فائرنگ نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقہ ضلع کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شاہد حفیظ بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45سالہ شاہد حفیظ ولد شاہ محمد گزشتہ روز تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد وکیل کو ملنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ جب وہ جناح لاء چیمبر کے قریب پہنچا تو مخالفین نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ضلع کچہری میں آئے روز فائرنگ کے واقعات میں کئی افراد قتل اور زخمی ہو چکے ہیں اور سکیورٹی کے انتظامات پر تاریخ پیشی پر آنیوالے افراد خوف وہراس میں مبتلا رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں