ضلع کچہری میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی کا ضلع کچہری میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزٹ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزعمارہ شیرازی نے ضلع کچری میں سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ایس پی لائل پور رحمان قادر’ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک محمد امین’ ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کچہری کے احاطہ میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ احاطہ کچہری کی چار دیواری، واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہونے چاہیے اور تلاشی کے بغیر کسی فرد کو کچہری کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ ایس ایس پی اپریشنز نے مزید کہا کہ عدالتوں کی اور بخشی خانوں کی سکیورٹی صورت حال اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔احاطہ کورٹ میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی ، تاریخ پر آئے ہوئے فریقین اور سائیلان کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنا یا جائے۔شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں