فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اویس منور رندھاوا ایڈووکیٹ کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اویس منور رندھاوا ایڈووکیٹ ضلع کچہری میں اپنے چیمبر میں کام میں مصروف تھا کہ اچانک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مذکورہ وکیل اویس منور رندھاوا ایڈووکیٹگولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا،جسے فوری طور پرطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا’ فائرنگ کی آواز سن کر دیگر وکلاء ان کے چیمبر میں آئے تو اویس رندھاوا خون میں لت پت پڑا تھا، جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔
4