جڑانوالہ(نامہ نگار)ضمنیوں میں اعتراف جرم کے باوجود تفتیشی مقدمہ ملزم کو بے گناہ کرنے پر بضد،مدعی کا آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ ثقلین حیات ساکن 147گ ب نے تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ نمبر 1616/22 درج کروایا کہ سائل کا بھانجا ضمل ٹیکسٹائل میں بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے الزام علیہ وقاص احمد ساکن 384 گ ب نے شکایت کرنے کی پاداش پر فائرنگ کرکے بھانجا ام کو زخمی کر دیا مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور پسٹل برآمد کروانے کا بیان دیا جبکہ مقدمہ تفتیشی نے ضمنیوں میں ملزم کا اعتراف جرم تحریری طور لکھا مگر اب مبینہ طور پر بھاری نذرانہ کے عوض مقدمہ تفتیشی ملزم کو بے گناہ کرنے پر بضد ہے مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹائون از خود نوٹس لیکر انکوائری کریں اور مقدمہ تفتیشی کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لا کر انصاف و تحفظ فراہم کریں۔
40