ضمنی الیکشن،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی جاری،سیاسی ڈیروں پر گہما گہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی115′ پی پی116 میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری’ جبکہ سیاسی ڈیرے آباد’ امیدواروں نے ڈور ٹو ڈور کمپیئن تیز کر دی۔ جبکہ دیگر حلقوں پی پی98 اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے96 اور این اے104 کا شیڈول بھی آج متوقع ہے۔ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں حلقہ پی پی115 سے میاں طاہر جمیل اور PP-116 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار کی انتخابی مہم میں تیزی آ گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی کمپیئن کرتے نظر آتے ہیں جبکہ سیاسی ڈیروں پر ووٹرز اور سپورٹرز کا رش بڑھ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے امیدواروں کے ڈیروں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔ ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے 20اکتوبر کو سکروٹنی کا عمل مکمل کر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے بارے میں فیصلہ سنائے گی جبکہ کاغذات مسترد ہونے والے امیدوار 24اکتوبر تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں