ضمنی الیکشن،PP115میں ن لیگ کا طاہر جمیل کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی پی115 کے ضمنی الیکشن میں ہر دلعزیز شخصیت سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل میاں طاہر جمیل کے صاحبزادے میاں آفاق طاہر کو پی پی115 سے ضمنی الیکشن لڑانے کی شنید تھی مگر پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حلقہ سے میاں طاہر جمیل کو ٹکٹ دیا جائے اور وہ اس حلقہ سے الیکشن لڑیں جس پر پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے اور انہوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، میاں طاہر جمیل کے پی پی115 سے ضمنی الیکشن لڑنے سے حلقہ کے عوام بھی خوش ہیں، میاں طاہر جمیل کا پی پی115 میں اثرورسوخ ہے اور وہ ہمہ وقت حلقہ کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں’ انہوں نے اپنے سابق دور میں بطور ایم پی اے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے جس پر حلقہ کے لوگ ان سے خوش ہیں اور حلقہ میں لوگوں نے انہیں 1122 کا خطاب دے رکھا ہے۔ میاں طاہر جمیل کے الیکشن لڑنے سے پی پی115 میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے اور کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ شاہد جاوید کو رانا ثناء اﷲ کے گھر پر حملہ کے کیس میں سزا کے بعد اس حلقہ میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں