ضمنی الیکشن’امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)23مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرز نے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔ این اے104میںپانچ امیدواران، پی پی115میں5امیدواران اور پی پی116میں 7امیدوار اور پی پی 98میں 10امیدو ار میدان میں آ گئے، تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے104مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ دانیال احمد خاں، رانا عدنان جاوید، شکیل حسین، صوبہ خان ،عامر چدھڑ اور وحید احمد میدان میں ہیں جبکہ احسان افضل خاں، بشارت علی، حامد رشید، راجہ دانیال احمد خاں، محسن جاوید، سابق ایم پی اے شکیل شاہد، مہر عبدالرئوف رشید ، نجمہ افضل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ حلقہ پی پی 115میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں طاہر جمیل، عامرطارق چیمہ ، سہیل کاشف، شفقت رسول ، محمد اصغر ملک کے درمیان مقابلہ ہو گا دیگر امیدواروں میں یعقوب نعیم،بیرسٹرمحمد آفاق طاہر، سابق ایم پی اے اصغر علی قیصر اور رانا نعیم دستگیر نے کاغذات واپس لے لئے، علاوہ ازیںپی پی116میں صرف ایک امیدوار رانا نعیم دستگیر نے کاغذات واپس لیے، اس طرح 7امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔جن میں مسلم لیگ کے امیدوار رانا احمد شہر یار خاں، خواجہ اسد اعجاز،ملک اصغر علی قیصر، اقرار نثار ، بلال حسین، سرمد فضل حسین اور عبدالرشید میدان میں ہے۔ حلقہ پی پی98چک جھمرہ میں دس امیدواروں میں مقابلہ ہو گا، جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد علی تبسم کے علاوہ آصف شہزاد تبسم، شیر افگن، طاہرہ احمد، فراز انیس، قمر محمود، محمد اجمل چیمہ، محمد امیر نواز، وسیم اکرم اور وسیم الحسن میدان میں ہے جبکہ دیگر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ آج شام پانچ بجے تک امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں