ضمنی الیکشن ،فیصل آباد کے2صوبائی حلقوں میں 20امیدواروں کے کاغذات جمع

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)23نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے فیصل آباد کے 2صوبائی حلقوں میں20امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسرز کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جن کی آج سے جانچ پڑتال شروع ‘پی پی 115میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوںمیں سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور انکے صا حبزادے بیرسٹرمیاں آفاق طاہر ‘ سابق ایم پی اے ملک اصغر علی قیصر’ یعقوب نعیم’رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ ‘ رانا اظہر وسیم’ شفقت رسول’ملک محمد اصغر’احمد طارق چیمہ ‘پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر’ سہیل کاشف’ شہباز علی گلزار شامل جبکہ پی پی116میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوںمیں رانا احمدشہریاراور ان کی مسز اقراء ثناء کے علاوہ خواجہ اسد اعجاز منا’پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر’ سابق ایم پی اے ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ’ بلال حسن’صمد فضل حسین ‘ عبدالرشید شامل ہیں۔آج16اکتوبر سے لے کر 20اکتوبر کو سکروٹنی ہو گی۔24اکتوبر کو اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔31اکتوبر کو اپیلوں کی سماعت ہو گی۔ یکم نومبر کوفہرست آویزاں کی جائے گی۔3نومبرکو کاغذات واپس لئے جا سکیںگے اور 4نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کئے جائیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں