51

ضمنی الیکشن این اے104،رانا احسان افضل فیورٹ امیدوار قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) این اے104 کے ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ کے مسلم لیگی کارکنوں نے رانا احسان افضل کو فیورٹ امیدوار قرار دیدیا، ان کے والد محترم رانا محمد افضل خاں ممبر قومی اسمبلی وممبر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور اس حلقہ میں ان کی عوامی خدمات کے لوگ معترف ہیں، ان کی والدہ ماجدہ ڈاکٹر نجمہ افضل بھی سابقہ ایم پی اے ہیں اور یہ گھرانہ شرافت کی سیاست کا علمبردار ہے، رانا احسان افضل کے والد محترم رانا محمد افضل خاں (مرحوم) کا شمار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں میں ہوتا ہے، انہیں این اے104 میں ووٹروں اور سپورٹروں کی بھرپور تائید وحمایت حاصل رہی اور گزشتہ الیکشن میں اس حلقہ سے (ن) لیگ کا یہ نشست ہارنا بھی اس خاندان کو نظرانداز کرنا تھا، اب جبکہ این اے104 میں ضمنی الیکشن کا بگل بج چکا ہے تو حلقہ کے لوگوں اور مسلم لیگ کارکنوں کی ہمدردیاں رانا احسان افضل کے ساتھ ہیں اور انہیں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کا بھی مکمل اعتماد حاصل ہے، اس لئے یہ بات یقینی ہے کہ لیگی قیادت این اے104 کے ضمنی الیکشن میں انہیں ہی اپنا امیدوار نامزد کرے گی، اس کے برعکس گزشتہ الیکشن میں اس حلقہ سے ہارنے والے راجہ ریاض احمد کے بیٹے راجہ دانیال کو حلقہ میں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے، جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ راجہ ریاض احمد بار بار سیاسی پارٹیاں بدلنے میں مشہور ہیں اور ووٹروں کی بہت بڑی تعداد ان کے اس اقدام کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دوسری جانب رانا احسان افضل کے والد محترم رانا محمد افضل خاں نے ہمیشہ اصولی سیاست کو اپنا نصب العین بنائے رکھا، ان کی والدہ محترمہ ڈاکٹر نجمہ افضل نے بھی ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضمنی الیکشن NA-104 میں رانا احسان افضل کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں