ضمنی الیکشن ملتوی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دو اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سمیت ملک بھر کے 9حلقوں میں ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی کر دیا۔امیدواروں کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے96، این اے104اور پی پی 98میں ضمی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی بھی جمع ہو گئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے 9حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں