ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار ہی کامیاب ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی بائیکاٹ نہ بھی کریں تو9مئی کے مجرموں کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکامیاب ہوں بانی کوعلم ہے کہ کردار کی وجہ سے عوام ان کے ساتھ نہیں جس کا واضح ثبوت ہے کہ 5اگست کوملک بھرسے 100 افرادبھی باہرنہیں نکل سکے-انہوں نے کہاکہ جھوٹ اور وعدوں دعووں سے منحرف ہونے والے ٹولے اورمسلم لیگ ن کے حکومتی کردارکاخودموازنہ کرناچاہئے وفاقی اورپنجاب حکومت نے اقتدارسںنبھالتے ہی عملی اقدامات سے عوام کو پی ٹی آئی کی پیدا کی گئی مشکلات سے نکال دیا ڈیڑھ برس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے متحرک ہوکرہرسطہ پرجوعملی اقدامات کیے وہ تاریخ اور ریکارڈ کا حصہ ہیں جبکہ پی ٹی آئی پونے چارسالہ اقتدارمیں میں فساد۔نوجوان نسل کوگمراہ اورمعاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں پیش کرسکی جسے سراہا جاسکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں