ضمنی الیکشن ‘ن لیگ کا پہلا ٹکٹ طاہر جمیل کو جاری

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر 23نومبر کو ہونے والی ضمنی انتخابات کے لئے فیصل آباد کے حلقہ پی پی115کا پہلاپارٹی ٹکٹ سابق ایم پی اے میاںطاہر جمیل کو جاری کرد یاگیا۔اس کے بعد یوتھ ونگ پنجاب کے صدر رانا احمد شہریار خاں کو حلقہ پی پی116کا پارٹی ٹکٹ دے دیاگیا۔فیصل آباد کے باقی تین حلقوں سمیت پنجاب کے دیگر حلقوں میں پارٹی امیدواروں کا جلد فیصلہ کیا جائے گا اور انہیں 29اکتوبر تک پارٹی ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میاں طاہر جمیل کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی اور کہا کہ طاہر جمیل صاحب ”تگڑے” ہو کر الیکشن لڑنا ہے ‘ضمنی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹوں کا مارجن آپ کا ہونا چاہئے۔میاں طاہر جمیل اور رانااحمد شہریار خاںکو پارٹی ٹکٹ ملنے پر لیگی کارکنوںنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں