18

ضمنی الیکشن کے نتائج ، PTI پریشان ، ن لیگ کا اعتماد بڑھ گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)ضمنی انتخابات کے نتائج سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آگئے، پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن صورتحال، پنجاب کے نتائج نے ن لیگ کااعتماد بڑھادیا۔ تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار نظر آیا اور پارٹی8فروری جیسی کارکردگی نہ دکھا سکی جبکہ تحریک انصاف کے ووٹر کے باہر نہ نکلنے کا فائدہ ن لیگ کو بڑی لیڈ کی صورت میں ہوا۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں پر الیکشن ہوا، جن میں سے قومی اسمبلی کی دونوں اور صوبائی اسمبلی 9 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔جن میں سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے جیتی تھی۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی چھوڑی ہوئی نشست پر الیکشن ہوا،جہاں ن لیگ دوبارہ کامیاب ہوگئی۔غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے علی پرویز ملک کو 60 ہزار 918 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق کو 34 ہزار 94 ووٹ ملے۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پر نظر ڈالیں تو اس حلقے میں ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کا ووٹ بینک کم ہوا ہے مگر ن لیگ کی فتح کا مارجن بڑھ گیا ہے۔ 8 فروری کو مریم نواز نے 83 ہزار855 ووٹ حاصل کیے تھیجبکہ شہزاد فاروق نے 68 ہزار376 ووٹ حاصل کیے تھے اور یوں مریم نواز نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سے 15 ہزار479 ووٹس زیادہ لیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں