13

ضمنی الیکشن NA-96 کا ٹکٹ بلال بدر کو جاری

جڑانوالہ(نامہ نگار) ضمنی الیکشن این اے 96کا ٹکٹ بلال بدر چوہدری کو جاری،کارکنوں نے خوشی میں جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،تفصیلات کے مطابق قائدین ن لیگ کی جانب سے ضمنی الیکشن این اے 96کیلئے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ٹکٹ جاری ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں سعید انور بھولا، چوہدری عدنان وڑائچ ،محمد علی ناہرہ، شیخ ابوبکر،مشتاق گجر،خان نعمان خان،عمران چوہدری اور سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان نے خوشی میں جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ضمنی الیکشن میں این اے 96 کا ٹکٹ جاری ہونے پر کارکنوں کا کہنا ہے کہ بلال بدر چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے اور جیت کی صورت میں قائدین ن کو تحفہ دیں گئے۔ ٹکٹ ہولڈر این اے 96بلال بدر چوہدری کا کہنا ہے کہ قائدین ن لیگ جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور انشا اللہ جیت کر قومی اسمبلی میں حلقہ کے عوام کی نمائندگی کروں گا، ٹکٹ جاری ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بلال بدر چوہدری کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں