23

ضمنی انتخابات،سابق وزیر،مشیر ،گورنر الیکشن لڑنے کیلئے تیار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے 2اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میںپانچ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سابق وزیر وں’ مشیروں کے سا تھ ساتھ سابق گورنر بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔ تینوں حلقوںمیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ پی پی 98چک جھمرہ میں سابق گورنر پنجاب سابق سپیکر چوہدری افضل ساہی سمیت ان کے خاندان کے متعدد افراد ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم’ حاجی اجمل چیمہ’ رانا شعیب ادریس سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی لے لئے ہیں۔ن لیگی ذرائع کے مطابق پی پی 98میں آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ این اے104فیصل آباد میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد سمیت متعدد امیدوار میدان میں آ چکے ہیں۔ جن میں سابق ایم پی اے شکیل شاہد’ وزیر اعظم کے مشیر رانا احسان افضل و دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے کافی زیادہ زور آزمائی ہو رہی ہے۔ اسی طرح این اے 96جڑانوالہ میں سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر سمیت متعدد امیدوار میدان میں موجود ہیں تاہم اس حلقہ میں ملک نواب شیر وسیر کو ہی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے کا زیادہ امکان ہے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ میں 5اکتوبر 2025ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے104 میں اب تک 5امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروا دیئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے104 کے ریٹرننگ آفیسر ڈی جی پی ایچ اے دلاور خان کے آفس سے مجموعی طور پر 20امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے تاہم اب تک جن امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ان میں رانا احسان افضل خاں’ انکی والدہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل’ سابق ایم پی اے شکیل شاہد’ حسن مسعود اور شہیر حیدر ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں کی طرف سے آج اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر ڈی جی پی ایچ اے دلاور خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے آج ساڑھے چار بجے تک کاغذات جمع کئے جائیں گے اور امیدواروں کی ابتدائی فہراست شام 5بجے آویزاں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں