ضمنی انتخابات کیلئے متعلقہ سامان ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)23نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد کے دو قومی اسمبلی اور 3صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ کا سامان متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر پہنچ گیا، جن میں بیلٹ باکس’ سکرین’ سٹیمپ اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہے۔ فیصل آباد میں جڑانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96′ فیصل آباد شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے104 اور صوبائی اسمبلی چک جھمرہ کے حلقہ پی پی98′ فیصل آباد شہر کے حلقہ پی پی115 اور پی پی116 میں 23نومبر کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل آباد کے پانچوں انتخابی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پولنگ کا سامان پہنچ چکا ہے جہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کے نام ونشانات پر مبنی بیلٹ پیپرز 20نومبر کو ریٹرننگ آفیسر کو ملیں گے جس کے بعد متعلقہ سامان 22نومبر کو پریذائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں