طائف میں سعودی ہل کلائمبنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ شروع

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی ہِل کلائمبنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز طائف میں ہوگیا ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہِل کلائمبنگ چیمپئن شپ وزارت کھیل کی نگرانی میں سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹربائیک فیڈریشن کے زیراہتمام اور سعودی ریس آرگنائزرز کلب کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔چیمپئن شپ کا مقصد مملکت میں موٹرسپورٹس کے کلچر کو فروغ دینا اور رائیڈرز کی مہارتوں کو ترقی دینا ہے، وہ بھی ایسے فریم ورک کے تحت جو اعلی ترین حفاظتی معیارات کی پاسداری کرتا ہو۔دوسرے مرحلے میں 54 مرد و خواتین رائیڈرز 11 مختلف زمروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ سے ہو چکا ہے جس میں انتظامی جانچ پڑتال، گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ اور شرکا کے لئے بریفنگ سیشن شامل تھے جبکہ شام کے وقت شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں فری پریکٹس ریس بھی منعقد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں