طارق آبادمیں غیر قانونی مذبحہ خانہ پکڑا گیا،قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے طارق آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی مذبح خانہ پکڑ کر قصاب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گوشت اور جعلی سٹیمپ برآمد کر لیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایف ایس او احسن محمود کو اطلاع ملی تھی کہ طارق آباد گلی نمبر17 میں عمران نامی قصاب نے غیر قانونی مذبح خانہ بنا رکھا ہے۔ جہاں پر لاغر’ بیمار جانوروں کو ذبح کر کے گوشت شہر بھر میں فروخت کیا جاتا ہے، جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غیر قانونی مذبح خانہ پر چھاپہ مارا تو عمران نامی قصاب جانوروں کو ذبح کر کے ویٹرنری ڈاکٹرز کی جعلی مہریں ثبت کرتا تھا اور بیمار اور لاغر جانوروںکا مضر صحت گوشت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ جس پر قصاب عمران کو گرفتار کر کے مضرصحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں