طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے5برس بیت گئے

لاہور(شوبز نیوز)دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام، پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی آواز، نامور کمپیئر، اداکار، شاعر اور سیاستدان طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے5برس بیت گئے۔ہر دلعزیز میزبان طارق عزیز 28اپریل1938ء کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پی ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔جب 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد انانسر تھے، وہ اپنے کیرئیر کے پہلے دن سے آخری روز تک پی ٹی وی کے ساتھ ہی وابستہ رہے’طارق عزیز نے فلموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں