صفدرآباد(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سے او ایس ڈی بنا دیا ہے اور ان کی جگہ طارق علی بسرا کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا ،جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے۔صفدرآباد کے شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر طارق بسرا کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید کی وہ اپنے عہدے کا ستعمال عوامی مفاد میں کریں گے اور ضلع بھر کے عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے میںاپنا کردار ادا کرینگے۔
40